10 فروری 2012 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ویانا میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران امن اور صلح پسند ملک ہے۔

ابنا:  بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ  یوکیو آمانونے ویانا میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران امن  اور صلح پسند ملک ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سےویانا میں ایران کے سفارتخانہ کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمانو نےکہا کہ اس کوئی شک نہیں ہے کہ ایران امن پسند ملک ہے۔

آمانو نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع پر ایرانی حکام اور عوام کو مبارکباد پیش کی ، ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ اور ویانا میں ایرانی سفیر ابراہیم شیبانی سے ملاقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ایران کی پیشرفت و ترقی میں سنگ میل قراردیا۔.............. /169